نواب شاہ میں قومی شاہراہ پر علی آباد کے مقام پر ٹریلر پر پیٹرول بم سے حملہ کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق پیٹرول بم حملے کے باعث ٹریلر کو آگ لگ گئی جس پر قابو پا لیا گیا ہے۔ٹریلر پر حملہ کرنے والے مبینہ 2 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا جس سے قومی شاہراہ بلاک ہو گئی۔مظاہرین نے گاڑیوں پر پتھراؤ بھی کیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں