کراچی کے علاقے لانڈھی نمبر 2 میں 3 مارچ کو سحری سے قبل دودھ کی دکان پر ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی، مسلح ملزمان گاہکوں کو لوٹ کر فرار ہو گئے۔
سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دودھ کی دکان پر موٹر سائیکل سوار 3 مسلح ملزمان آئے، ملزمان نے اسلحہ دکھا کر سحری کا سامان لینے آئے گاہکوں کو لوٹ لیا۔ملزمان گاہکوں کی جیب میں ہاتھ ڈال کر پیسے اور موبائل فون نکال کر لے گئے۔ سی سی ٹی وی ویڈیو میں ملزمان کے چہرے واضح طور پر نظر آ رہے ہیں۔
ایک گاہک جس کی گود میں بچہ تھا اس نے ڈاکوؤں کو دیکھتے ہی چپکے سے اپنا موبائل فون دکان کے اندر ہاتھ ڈال کر انڈوں کے کریٹس کے درمیان چھپا دیا، جسے کیمرے کی آنکھ نے ریکارڈ کر لیا۔پولیس نے ڈکیتی سے متعلق لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ تاحال کسی نے ڈکیتی سے متعلق رپورٹ درج نہیں کروائی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں