میئر کراچی مرتضیٰ وہاب عباسی شہید اسپتال کی لفٹ میں پھنس گئے۔
اسپتال حکام کے مطابق لفٹ چوتھی منزل سے تیزی سے پہلی منزل پر آ کر پھنس گئی تھی، تاہم لفٹ میں موجود میئر اور ڈپٹی میئر سمیت تمام افراد محفوظ رہے۔میئر سمیت تمام افراد 5 سے 10منٹ تک لفٹ میں پھنسے رہے۔ذرائع کے مطابق میئر اور ڈپٹی میئر کراچی سمیت 15 سے زائد افراد لفٹ میں موجود تھے۔میئر کراچی مرتضیٰ وہاب ہیموفیلیا سوسائٹی ٹریٹمنٹ سینٹر کا افتتاح کرنے عباسی شہید اسپتال پہنچے تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں