زائرین کی گاڑیوں کو حادثہ، بڑی تعداد میں ہلاکتیں

بوابشاہ اور خیر پور میں زائرین کی دو بسوں کو پیش آنے والے حادثات میں کم از کم 16 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق نوابشاہ میں آمری روڈ پر فتوحل زرداری گاؤں کے قریب زائرین کی وین اور ٹریلر میں ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، زائرین شہباز قلندر کے عرس کے لیے آرہے تھے۔ادھر خیر پور میں بھی قومی شاہراہ پر رانی پور کے قریب زائرین کو لے جانے والی کوچ الٹ گئی جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے 7 افراد کی حالت تشویشناک ہے، حادثے کا شکار مسافر کوچ پنجاب سے سہیون جا رہی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close