کراچی میں چھاپہ، 3 گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے حوالہ ہنڈی کے الزام میں کراچی کے علاقے بہادر آباد کے فلیٹ پر چھاپہ مار کر ایک خاتون سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے مطابق فلیٹ کو ہنڈی کے کاروبار اور کلیکشن آفس کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا، کارروائی اسٹیٹ بینک سرکل کے عملے نے عدالت سے سرچ وارنٹ لے کر کی تھی۔ڈائریکٹر ایف آئی اے نعمان صدیقی کے مطابق حوالہ ہنڈی کا منظم نیٹ ورک فریدہ غازی نامی خاتون چلا رہی تھی۔خاتون فریدہ غازی سمیت دیگر ملزمان خبیب ملک اور مزمل حبیب کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران فلیٹ سے 50 لاکھ روپے اور 2500 یورو نقد، ادائیگی کی دستاویزات، لیپ ٹاپ، موبائل فون اور لیجرز بھی برآمد ہوئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close