کراچی سے اہم گرفتاری

کراچی کے علاقے بولٹن روڈ پر ایف آئی اے نے کارروائی کر کے غیر قانونی کرنسی ایکس چینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم سے 25 لاکھ روپے، موبائل فون، چیک بُکس، ڈپازٹ بُکس اور لیپ ٹاپ برآمد کر لیا گیا۔ملزم سے دیگر غیر ملکی کرنسی ایکسچینج سے متعلق ریکارڈ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم سمیت 2 افراد پر حوالہ ہنڈی میں ملوث ہونے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close