وزیر اعلیٰ سندھ نے توہین عدالت کرنے کا عندیہ دے دیا

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پیر تک مسئلہ حل نہ ہوا تو خود جناح اسپتال کا سربراہ تعینات کرکے توہین عدالت کرلوں گا۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھاکہ جناح اسپتال بڑا اسپتال ہے جو بغیر سربراہ کے ہے، عدالت نے سربراہ کو اس لیے نکالا کہ ان کے مطابق وہ ڈیپوٹیشن پر ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ، دو ماہ ہوگئے عدالت میں کیس چل رہا ہے، پیر تک مسئلہ حل نہ ہوا تو میں خود فیصلہ کروں گا۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھاکہ اگر معاملہ حل نہ ہوا تو میں توہین عدالت کردونگا، خود جناح اسپتال کا سربراہ تعینات کرکے توہین عدالت کرلونگا۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ جو مجھے دوبارہ سمری بھیجی گئی اس میں تین نام ڈیپوٹیشن پر ہیں، جناح اسپتال میں 19 گریڈ سے اوپر کا کوئی افسر نہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close