نئے سال میں بھی دھرنے جاری

خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں ہونے والی امن و امان کی صورتحال کو لیکر کراچی میں مذہبی جماعتوں کی جانب سے 7 مقامات پر دھرنے جاری ہیں۔

ٹریفک پولیس کے مطابق نمائش چورنگی ٹریفک کے لیے مکمل بند ہے تاہم گرومندر سے نمائش آنے والا روڈ ٹریفک کے لیے کھلا ہے، ابوالحسن اصفہانی روڈ عباس ٹاؤن آنے اور جانے والا روڈ مکمل بند ہے۔ٹریفک پولیس کے مطابق کامران چورنگی سے موسمیات آنے اور جانے والا روڈ مکمل بند ہے، واٹرپمپ سے انچولی جانے والا روڈ ٹریفک کے لیے بند ہے جبکہ سہراب گوٹھ سے واٹرپمپ جانے والا روڈ کھلا ہے، یونیورسٹی روڈ پرسفاری پارک کےقریب بھی دھرنا جاری ہے۔

اس کے علاوہ گلبائی پراچا چوک ٹریفک کے لیے بند ہے، شاہراہ اورنگی ٹاؤن پونے پانچ سے بنارس آنے والا روڈ بند ہے جبکہ بنارس سے اورنگی ٹاؤن پونے پانچ جانے والا روڈ کھلا ہے۔کراچی میں مذہبی جماعتوں کی جانب سے جاری احتجاج کے حوالے سے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان حکومت سندھ سعدیہ جاوید کا کہنا تھا وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ایک جگہ بیٹھ جائیں، ہم فیسیلیٹیٹ کریں گے، جن لوگوں نے سرکاری املاک کو آگ لگائی ہے ان کیخلاف کارروائی ہوگی۔

سعدیہ جاوید کا کہنا تھا پولیس پر حملہ کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر کریں گے، کسی کو بھی انتشار کی اجازت نہیں دی جائے گی، دوسری پارٹی سے بھی حکومت بات کر رہی ہے، سمجھایا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا وزیراعلی کے پی علی امین گنڈا پور کہہ رہے تھے کہ جب چاہیں گے مسئلہ حل کرلیں گے، وزیراعلی کے پی کو خدا کا واسطہ ہے کہ مسئلہ حل کرلیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں پولیس نے مختلف مقامات پر دھرنا دینے والے مظاہرین کو منشتر کرنے کے لیے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال بھی کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close