دھرنا ختم، ٹریفک کھل گئی

کراچی کے مصروف ترین روڈ شارعِ فیصل کو مکمل طور پر ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق شارعِ فیصل پر ناتھا خان پل اور ملیر 15 میں مذہبی جماعت کا دھرنا ختم ہو گیا۔26 دسمبر سے بند شارعِ فیصل کے دونوں اطراف کی سڑکیں کھول دی گئی ہیں۔کراچی میں 13 مقامات پر مذہبی جماعت کے پارا چنار واقعات کے خلاف دھرنے جاری ہیں۔ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ مذہبی جماعت کا ایم اے جناح روڈ پر نمائش چورنگی اور گولیمار میں دھرنا جاری ہے۔

نارتھ کراچی میں پاور ہاؤس چورنگی، یونیورسٹی روڈ پر سفاری پارک کے قریب، ابوالحسن اصفہانی روڈ، فائیو اسٹار چورنگی اور احسن آباد میں بھی دھرنے جاری ہیں۔مذہبی جماعت کا سرجانی ٹاؤن میں کے ڈی اے فلیٹس کے سامنے، شارعِ پاکستان پر عائشہ منزل اور انچولی میں بھی دھرنا جاری ہے۔گلستان جوہر میں جوہر موڑ اور کامران چورنگی پر بھی دھرنا دیا جا رہا ہے۔ٹریفک پولیس نے بتایا ہے کہ ٹریفک کے لیے متبادل راستے دیے گئے ہیں، پولیس کی نفری سڑکوں پر موجود ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close