کراچی میں خاتون کی سربراہی میں سرگرم 22 رکنی گینگ دھر لیا گیا

کراچی میں خاتون کی سربراہی میں چلنے والے اسٹریٹ کرائم میں ملوث 22 رکنی گینگ کو پکڑلیا گیا۔

ایف بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم میں ملوث گینگ کو پکڑا۔ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق کے مطابق 22 لڑکوں پر مشتمل گینگ خاتون چلا رہی تھی، ملزمان ڈکیتی کی کئی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق ملزمان واردات سے قبل فیکٹری میں کام حاصل کرکے ریکی کرتے تھے، خاتون کا شوہر بھی ڈکیتی میں سہولت کاری کرتا تھا۔

ایس ایس پی سینٹرل نے بتایا کہ گینگ میں بیشتر ملزمان 1 سال سے وارداتیں کر رہے تھے اور پہلی بارگرفتار ہوئے ہیں۔ ملزمان سے 3 پستولیں، موبائل فون، نقدی،کیمرا اور لیپ ٹاپ برآمد ہوا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close