شادی سے چند روز پہلے کراچی میں ڈاکوؤں نے دلہا قتل کر دیا

کراچی میں ڈاکوؤں نے ایک اور جان لے لی اور خوشیوں سے بھرے گھر کی رونقیں چھین لیں۔

بنارس فلائی اوور پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے موٹر سائیکل چھیننے کے دوران نوجوان کو قتل کر دیا اور اپنی موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہو گئے۔35 سالہ جمال کی دو ہفتوں بعد شادی تھی، گھر میں شادی کی تیاریاں جاری تھیں۔مقتول جمال کے بھائی کا کہنا ہے کہ بھائی نے نئی موٹر سائیکل خریدی تھی اور نئی موٹر سائیکل پر دوست کے ساتھ چکر لگانے نکلا تھا۔

شہر کراچی میں رواں برس ڈکیتی کے دوران قتل ہونے والے افراد کی تعداد 110 سے زائد ہو چکی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close