کراچی کے علاقے بلوچ کالونی میں رینجرز اور پولیس نے کارروائی کی۔
ترجمان رینجرز کے مطابق کارروائی کے دوران بلوچ کالونی سے 1 ملزم کو گرفتار کر کے اس سے اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔ترجمان رینجرز نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزم حبیب عرف حسیب موٹا لیاری گینگ وار کا کارندہ ہے جو منشیات فروشی اور بھتہ خوری میں ملوث ہے۔ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم کالعدم تنظیم کے لیے فنڈنگ اور سہولت کاری میں بھی ملوث ہے۔ترجمان رینجرز نے یہ بھی بتایا ہے کہ ملزم اس سے قبل بھی متعدد بار گرفتار ہو کر جیل جا چُکا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں