خاتون کو ہراساں کرنے کا نیا واقعہ

کراچی کے علاقے یوسف گوٹھ سے خاتون کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا۔

یوسف گوٹھ میں اوباش نوجوان راہگیر خاتون کے سامنے مکمل برہنہ ہو گیا، واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ خاتون کے گزرنے پر اوباش نوجوان برہنہ ہو جاتا ہے، جبکہ جائے واقعہ پر دوسرے لوگوں کا آنا جانا بھی لگا ہوا ہے۔

نوجوان کے خاتون کے سامنے برہنہ ہونے کی ویڈیو اسکے دوستوں نے بنائی، اوباش نوجوان کے دوست اسے دوبارہ برہنہ ہونے کا کہتے ہیں تو دوستوں کے کہنے پر وہ دوبارہ برہنہ ہوتا ہے، اس دوران ایک اور خاتون کا وہاں سے گزر ہوتا ہے۔پولیس نے واقعہ سے متعلق بتایا کہ متاثرہ خاتون یا اسکے اہل خانہ میں سے کسی نے رپورٹ نہیں کیا، برہنہ ہونے والے اوباش نوجوان کو تلاش کررہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close