یو پی ایس کی بیٹری پھٹ گئی، 5 بہنیں زخمی

کراچی میں کیماڑی کے علاقے میں گھر میں یوپی ایس میں آگ لگنے سے بیٹری دھماکے سے پھٹ گئی، حادثے میں 5 بہنیں جھلس کر زخمی ہوگئیں، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق کیماڑی کچھی پاڑہ میں گھر میں یو پی ایس میں آگ لگنے کے بعد بیٹری دھماکے سے پھٹ گئی جس سے پورا گھر آگ کی لپیٹ میں آگیا، آگ کی شدت دیکھ کر اہلخانہ سمجھے کے سلینڈر پھٹا ہے۔فائر بریگیڈ کے آگ بجھانے کے بعد پولیس نے متاثرہ گھر کا مشاہدہ کیا تو گھر میں سلینڈر پھٹنے کے کوئی شواہد نہیں ملے۔

آتشزدگی میں پانچ بہنیں زخمی ہوئی ہیں، جن کی عمریں 3 سے 9 سال کے درمیان ہیں، زخمی بچیوں کو سول اسپتال کے برنس وارڈ میں طبی امداد دی گئی، زخمی بچیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔زخمیوں بچیوں میں تین سال کی عشاء، پانچ سال کی علیشاہ، سات سال کی مناہل، نو سال کی تعبیر اور گیارہ سال کی عائزہ شامل ہیں، زخمی بچیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں