کنٹینر سے 700 کلو آئس برآمد، کس ملک بھیجی جا رہی تھی؟

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے عملے نے کراچی کے ساؤتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل پر خفیہ اطلاع پر بڑی کارروائی کر کے ملائیشیا کے لیے بک کرائے گئے کنٹینر سے 700 کلوگرام سے زائد آئس برآمد کر لی۔

اے این ایف کے حکام کا کہنا ہے کہ برآمد شدہ میتھ ایمفیٹامائن (آئس) کیلشیم کاربونیٹ کے بیگز کے ساتھ رکھ کر اسمگل کی جا رہی تھی۔انہوں نے بتایا کہ خفیہ اطلاع پر کنٹینر کی تلاشی کے دوران کیلشیم کاربونیٹ کے 854 بیگز کی تلاشی لی گئی جن میں 28 بیگز میں آئس کی موجودگی کی نشاندہی ہوئی۔حکام نے کہا کہ کنٹینر کراچی میں قائم نجی کمپنی کی جانب سے ملائیشیا کے شہر کوالالمپور کے لیے بُک کروایا گیا تھا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کنٹینر بک کرانے والے کراچی کے رہائشی ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے ملزم سے تحقیقات کا عمل جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں