کراچی تا سکھر بلٹ ٹرین چلانے کا اعلان

سندھ حکومت نے کراچی سے سکھر تک بلٹ ٹرین چلانے پر غور شروع کر دیا ہے۔

یہ بات ’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر شرجیل میمن نے بتائی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ کچھ غیر ملکی سرمایہ کار آئے ہیں اور ان سے بلٹ ٹرین سمیت ٹرانسپورٹ سے متعلق منصوبوں پر بات ہوئی ہے۔شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی سے حیدر آباد اور پھر حیدر آباد سے سکھر بلٹ ٹرین یا اسپیڈ ٹرین شروع کرنے کی بات ہوئی ہے، سرمایہ کاروں نے منصوبوں میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

وزیرِ اطلاعات سندھ کا کہنا ہے کہ پنک بسوں سے متعلق بھی کہا گیا کہ یہ کیسے ہو گا لیکن ہم نے پروجیکٹ شروع کر دیا، پنک ٹیکسی پروجیکٹ شروع کرنے کے بھی قریب پہنچ چکے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ گرین لائن چل رہی ہے، اورنج لائن بن چکی، ریڈ اور یلو لائن پر کام چل رہا ہے، بی آر ٹی بنانے کے دوران بہت ساری یوٹیلیٹیز بھی منتقل کرنا ہوتی ہیں، یہ بھی تاخیر کی وجہ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close