کراچی کے علاقے عزیز آباد جناح گراؤنڈ اور لیاقت علی خان چوک سے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) لندن کے 24 کارکنان کو گرفتار کرلیا گیا۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) سینٹرل کا کہنا ہے کہ کمشنر کراچی نے 9 اور 10 دسمبر کے لیے ضلع سینٹرل میں دفعہ 144 نافذ کر رکھی ہے۔عزیز آباد اور اطراف میں پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات تھی، گلیاں اور یادگار شہداء جانے والا راستہ رکاوٹیں لگا کر بند کیا گیا۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم لندن نے یوم شہداء کے پروگرام کا اعلان کر رکھا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں