کراچی میں ظالم بیٹوں نے جائیداد کے تنازع پر ماں کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پیش آیا۔پولیس نے بتایا کہ ملزمان کا اپنی ماں سے جائیداد کے معاملے پر جھگڑا چل رہا تھا اور انہوں نے خاتون کو گلے میں رسی کا پھندا لگا کر قتل کیا۔پولیس کے مطابق ملزمان مختار اور خلیل ماں کو قتل کرکے فرار ہوگئے، واردات کے بعد ملزمان کے بھائی کی مدعیت میں خاتون کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں