بارات میں ہوائی فائرنگ، سکھر میں دولہا گرفتار

سکھر میں ہونے والی ایک شادی کی تقریب سے پولیس نے دُولہا کو حراست میں لے لیا۔

سکھر کے بندر روڈ کے قریب بارات میں ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کی وجہ سے بے چارا دُولہا پھنس گیا۔پولیس کے مطابق ہوائی فائرنگ اور آتش بازی پر دولہا کو حراست میں لیا گیا۔پولیس نے دولہا کو کچھ وقت حراست میں رکھنے کے بعد رہا کر دیا۔شیروانی اور ہار پہنے دُولہا کی تھانے میں بیٹھنے کی ویڈیوز اور تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close