بیک وقت 4 دھرنے دینے کا اعلان

چیئرمین سندھ ترقی پسند پارٹی ڈاکٹر قادر مگسی کا کہنا ہے کہ پی پی سندھ میں حکومت کے مزے لے رہی ہے، مسائل پرتوجہ نہیں دیتی۔

ڈاکٹر قادر مگسی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دریائے سندھ کے سوا سندھ میں کوئی پانی کا ذریعہ نہیں ہے۔اُنہوں نے کہا کہ جاگیردارانہ نظام، لوٹ کھسوٹ کے نظام کا خاتمہ چاہتے ہیں۔چیئرمین سندھ ترقی پسند پارٹی نے یہ بھی کہا کہ 4 دھرنے دیں گے، پہلا دھرنا ببرلو میں 3 نومبر کو، دوسرا حیدر آباد میں بائی پاس پر 9 نومبر کو، تیسرا دھرنا سکرنڈ بائی پس پر اور چوتھا دھرنا کراچی میں دیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close