وکیلوں کی ہڑتال، عدالتی سرگرمیوں میں رکاوٹ

سٹی کورٹ میں کراچی بار کی ہڑتال کے باعث عدالتی امور کو معطل کر دیا گیا۔

ہڑتال کے موقع پر وکلاء نے سٹی کورٹ کے داخلی دروازے بند کر دیے۔پولیس، سائلین یا کسی بھی شخص کو عدالتی احاطے میں داخل نہیں ہونے دیا جا رہا۔ہڑتال کے باعث جیل سے قیدیوں کو بھی پیشی کے لیے سٹی کورٹ نہیں لایا گیا۔عدالتی عملے کے مطابق سٹی کورٹ میں ججز کو بھی داخلے سے روک دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close