گیس چوری کا ملزم، کتنے سال قید اور کتنے لاکھ جرمانہ؟

جیکب آباد: عدالت نے گیس چوری کے ملزم کو 5 سال قید کی سزا سنادی۔

جیکب آباد کی مقامی عدالت نے گیس چوری کے ملزم کو 5 سال قید اور 5 لاکھ روپےجرمانےکی سزا سنائی جب کہ عدالت نے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے پر ملزم کو 11 لاکھ 64 ہزار روپے قومی خزانے میں جمع کرانے کا بھی حکم دیا۔ملزم پرگیس کنکشن سے جنریٹرچلاکربجلی شہریوں کو فروخت کرنے کاالزام تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close