غیرت کا معاملہ، کراچی میں بھائی نے کلہاڑی سے بھائی مار دیا

کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں غیرت کے نام پر بھائی نے بھائی کو قتل کر دیا، پولیس نے قاتل بھائی کو گرفتار کر لیا۔

ابراہیم حیدری، جمعہ گوٹھ میں چھوٹے بھائی نے غیرت کے نام پر کلہاڑی کے وار سے بڑے بھائی کو قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم بھائی اللّٰہ ڈنو واقعے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا تھا۔پولیس نے بتایا ہے کہ قاتل اللّٰہ ڈنو نے غیرت کے نام پر بڑے بھائی علی اکبر کو کلہاڑی کے وار سے قتل کیا ہے، گرفتار ملزم کے قبضے سے تیز دھار آلۂ قتل بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔مقتول علی اکبر کی لاش جناح اسپتال منتقل کر کے ملزم سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم اللّٰہ ڈنو نے سگے بھائی کے قتل میں ملوث ہونے کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close