کراچی، ڈکیتی میں مزاحمت پر فائرنگ، ڈاکوؤں نے پولیس اہلکار مار دیا

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایس ایس پی ویسٹ کا گن مین جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن سیکٹر10 میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق اور ایک شہری زخمی ہوا، واقعہ ڈکیتی مزاحمت پر پیش آیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار بھی کیا گیا، زخمی ڈاکو اسپتال پہنچائے جانے سے قبل دم توڑ گیا جبکہ فائرنگ سے شہید پولیس اہلکار ایس ایس پی ویسٹ کا گن مین تھا۔

فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے شہری کی عباسی شہید اسپتال میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا ملزمان سبزی منڈی جانے والی سوزوکی کو لوٹ رہے تھے، ملزمان نے 5 سبزی فروشوں سے 50 ہزار سے زائد کی رقم بھی لوٹی۔ زخمی شہری نے بتایا کہ لوٹ مار کے دوران سادہ لباس پولیس اہلکار نے ملزمان پر فائرنگ کی، ملزمان نے بھی اہلکار پر جوابی فائرنگ کی، دو طرفہ فائرنگ کے دوران مجھے گولی لگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close