بے نظیر ہاری کارڈ جاری کرنے کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

سندھ حکومت نے 14 اکتوبر کو بینظیر ہاری کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

وزیرِ زراعت سندھ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بینظیر ہاری کارڈ کا اجراء وزیرِ اعلیٰ ہاؤس میں تقریب میں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے دیگر 5 شہروں میں بینظیر ہاری کارڈ اجراء کی تقریبات لائیو اسٹریمنگ ہوں گی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ بینظیر ہاری کارڈ کا افتتاح چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close