پاکستان کے بڑے شہر سے ڈکیت و بھتہ خور خاتون ساتھیوں سمیت پکڑی گئی

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی و بھتہ خوری میں ملوث خاتون سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایس پی اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ شعیب میمن کے مطابق ملزم عمران نے اورنگی ٹاؤن میں تاجر سے بھتے کے لیے 1 لاکھ روپے طلب کیے تھے، جس پر ایس آئی یو پولیس نے ٹیکنیکل بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے خاتون سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ملزم عمران عرف شاکا سے بھتے کی کال کے لیے استعمال کیا جانے والا فون بمعہ سم بھی برآمد کیا گیا ہے۔ملزم عمران نے ساتھی ملزمان کے ساتھ مل کر اورنگی ٹاؤن میں 2 درجن سے زائد بھتے اور ڈکیتی کی وارداتیں انجام دیں۔

ملزمان نے دورانِ ڈکیتی جوہر آباد میں ایک شخص کو فائرنگ کر کے زخمی بھی کر دیا تھای۔پولیس حکام کے مطابق ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close