پی ٹی آئی سینئر رہنما جعل سازی مقدمے سے بری

جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت نے تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ اور دیگر ملزمان کی بریت کی درخواست منظور کرلی۔

حلیم عادل شیخ کے خلاف جعل سازی اور دھمکانے کا کیس درج ہے جس سے جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے انہیں اور دیگر ملزمان کو مقدمے سے بری کردیا۔پولیس کے مطابق حلیم عادل شیخ اور دیگر کے خلاف مقدمہ کراچی کے ملیر میمن گوٹھ تھانے میں درج تھا۔ملزمان کے خلاف جعلی سوسائٹی کی مد میں 6 کروڑ روپے وصولی اور دھمکیاں دینے کا الزام تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close