پولیس مقابلے میں 5 ڈاکو مار دیئے گئے

کراچی کے علاقے منگھو پیر خیر آباد میں سرچ آپریشن کے دوران پولیس مقابلے میں 5 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔

ایس ایس پی ویسٹ طارق مستوئی کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران 2 موٹر سائیکلوں پر ڈاکوؤں کی اطلاع ملی تھی جس کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کے دوران ڈاکوؤں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ایس ایس پی ویسٹ کا کہنا ہے کہ مقابلے میں 5 ڈاکو ہلاک ہوئے جن سے اسلحہ، موٹر سائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا ہے۔دوسری جانب نیو کراچی خمیسو گوٹھ میں مبینہ مقابلے کے بعد ملزم کو زخمی حالت میں پولیس نے گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سے پستول، موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close