وزیر اعلیٰ کو کرپشن کیس سے بری کر دیا گیا

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو نوری آباد پاور پروجیکٹ ریفرنس سے بری کر دیا۔

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے نوری آباد پاور پروجیکٹ ریفرنس پر سماعت کی۔چیئرمین نیب کی ریفرنس واپس لینے کی درخواست منظور کرتے ہوئے عدالت نے وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت تمام ملزمان کو بری کر دیا۔سماعت کے دوران ملزمان کے وکیل بیرسٹر قاسم نواز عباسی عدالت میں پیش ہوئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close