میرے بیٹے کا چالان کیوں کیا؟ کراچی میں پولیس افسر کا ٹریفک اہلکار پر غصہ

کراچی کے علاقے کلفٹن میں تین تلوار چورنگی پر ضلعی پولیس افسر کے بیٹے کے چلان پر ٹریفک پولیس اور ضلعی پولیس افسران کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی۔

اس واقعے کی ویڈیو بھی منظرِعام پر آ گئی ہے۔ٹریفک پولیس کے مطابق تلخ کلامی ضلعی پولیس افسر کے بیٹے کے چلان پر ہوئی، جس کی کار کو فینسی نمبر پلیٹ اور کالے شیشے ہونے پر روکا تھا۔ٹریفک پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ واقعے سے متعلق اعلیٰ افسران کو آگاہ کر دیا ہے۔دوسری جانب ضلعی پولیس کا کہنا ہے کہ فریئر تھانے کی حدود میں پیش آئے واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close