صحافی کے اہل خانہ پر مسلح افراد کا حملہ

گھوٹکی میں شہید صحافی نصراللّٰہ گڈانی کے اہلخانہ پر مسلح افراد نے حملہ کردیا، جس میں صحافی کے بھائی سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نصراللّٰہ گڈانی کے اہلخانہ پر ایس ایس پی آفس کے قریب حملہ کیا گیا، حملے میں نصراللّٰہ کے بھائی سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔واقعے کے خلاف قومی شاہراہ پر احتجاج کیا گیا، جس سے ٹریفک متاثر ہوگیا، جبکہ حملے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، جن کی تلاش جاری ہے۔نصراللّٰہ گڈانی پر میرپور ماتھیلو میں رواں سال مئی میں قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا، جنہیں علاج کیلئے کراچی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گئے تھے۔

واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے مقتول صحافی نصر اللّٰہ گڈانی کی والدہ کی جانب سے تحفظ کیلئے درخواست پر ایس ایس پی گھوٹکی سے گزشتہ ماہ رپورٹ طلب کی تھی۔ عدالت نے کیس کا چالان پیش نہ کرنے پر پولیس کو وضاحت پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے پولیس کو مقتول صحافی کے اہلخانہ کو تحفظ فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close