سندھ، 45 سالہ شخص کی 12 سالہ بچی سے شادی، پولیس پہنچ گئی

دادو میں اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی کرکے کم عمری کی زبردستی کی شادی ناکام بنا دی۔ 12 سالہ لڑکی کو پولیس نے حفاظتی تحویل میں لے لیا، جبکہ 45 سالہ دلہا فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق موندر ناکہ کے قریب اطلاع ملنے پر پولیس نے ایک گھر میں کارروائی کی جہاں کم عمری کی زبردستی کی شادی ناکام بنا دی۔پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کو حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا جبکہ لڑکی کے والد اور بھائی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔واقعے کا مقدمہ 7 نامزد افراد کیخلاف درج کرلیا گیا، جن میں 45 سالہ دلہا بھی شامل ہے، ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close