محکمۂ ایکسائز نے گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفرز کے لیے بائیو میٹرک تصدیق کروانا لازمی قرار دے دیا۔
سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ تمام نئی اور پرانی گاڑیوں کو رجسٹریشن یا ٹرانسفر کے لیے بائیو میٹرک تصدیق کرانا ہو گی، نئی پالیسی کے تحت تبدیلی 3 مرحلوں میں نافذ کی جائے گی۔شرجیل میمن نے کہا ہے کہ یکم جولائی سے پہلے مرحلے میں نئی گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لیے بائیو میٹرک تصدیق لازمی ہو گی، دوسرے مرحلے میں یکم نومبر سے گاڑیاں خریدنے والوں کی بائیو میٹرک تصدیق ہو گی۔انہوں نے مزید کہا کہ تیسرے مرحلے میں گاڑی فروخت کنندہ اور خرید کنندہ دونوں کی بائیو میٹرک تصدیق کی جائے گی، محکمۂ ایکسائز میں تمام عمل کو مزید شفاف بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔
شرجیل انعام میمن کا یہ بھی کہنا ہے کہ بائیو میٹرک تصدیق سے گاڑیوں کی غیر قانونی منتقلی اور دھوکا دہی سے بچنے میں مدد ملے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں