شاہ فیصل کالونی تھانے میں تعینات خاتون پولیس اہلکار نے خودکشی کرلی، خاتون اہلکار شاہ فیصل کالونی تھانے کی سی آر او ڈپارٹمنٹ میں تعینات تھی۔
ایس ایس پی کورنگی توحید رحمٰن کے مطابق شاہ فیصل تھانے میں تعینات خاتون پولیس اہلکار نے گھر مِیں گلے میں پھندا ڈال کر اور پنکھے سے لٹکر خودکشی کی۔ابتدائی تحقیقات میں خودکشی کی وجہ گھریلو جھگڑے معلوم ہوئے ہیں تاہم واقعہ کی مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔خاتون کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا، خاتون اہلکار شاہ فیصل کالونی تھانے کی سی آر او ڈپارٹمنٹ میں تعینات تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں