مسافر ٹرین کی تین بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

روہڑی ریلوے اسٹیشن کے قریب سرسید ایکسپریس کی تین بوگیاں پٹری سے اترگئیں۔

ریلوے حکام کے مطابق روہڑی کے قریب سر سید ایکسپریس کی تین بوگیاں پٹری سے اترنے کے باعث اپ ٹریک پر ٹرین سروس معطل ہوگئی ہے۔حکام کا کہنا تھا کہ حادثے کا شکار سر سید ایکسپریس کراچی سے راولپنڈی جا رہی تھی، متاثرہ ٹریک کی جلد بحالی کیلئے ریسکیو آپریشن شرع کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close