شہری سے لوٹ مار، ڈاکو نالے میں کود گیا

کراچی کے علاقے شادمان ٹاؤن نمبر 2 میں ڈاکو نے شہری سے لوٹ مار کی کوشش کے بعد جان بچانے کیلئے نالے میں چھلانگ لگا دی۔

علاقہ مکین کے مطابق 3 ڈاکو شہری سے لوٹ مار کی کوشش کر رہے تھے جس دوران شہری کے شور مچانے پر علاقہ مکینوں نے ڈاکوؤں کو پکڑنے کی کوشش کی۔اہل علاقہ کا بتانا ہے کہ شہریوں کے جمع ہونے پر 2 ڈاکو فرار ہو گئے جبکہ ایک ڈاکو نے خود کو بچانے کے لیے نالے میں چھلانگ لگا دی۔علاقہ مکینوں نے پولیس کو بتایا شہریوں نے ڈاکو کو نالے سے نکالنے کے لیے اس پر پتھراؤ کیا اور پھر کچھ دیر بعد ڈاکو نالے سے باہر نکل آیا۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ عوام نے ڈاکو کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا جسے تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close