2 بہنوں سمیت 3 بچیاں تالاب میں ڈوب گئیں

میہڑ کے گاؤں گاہی مہیسر میں واقع تالاب میں نہاتے ہوئے 2 بہنوں سمیت 3 بچیاں ڈوب کر جاں بحق ہو گئیں۔

پولیس کے مطابق جاں بحق تینوں بچیوں کی عمریں 9 سے 10 سال کے درمیان تھیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ اطلاع ملنے پر علاقہ مکینوں نے تینوں بچیوں کو تالاب سے نکال کر اسپتال پہنچایا، تاہم تینوں بچیاں دم توڑ چکی تھیں۔ِجاں بحق ہونے والی بچیوں میں 9 سالہ فاطمہ، اس کی بہن 10 سالہ اقراء اور 10 سالہ عدیلہ کھوسو شامل ہیں۔تینوں بچیوں کی لاشیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close