کراچی میں اربوں کا فراڈ کرنے والے پکڑے گئے

محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے انٹیلی جنس ونگ نے بین الصوبائی جعلساز گروہ کے خلاف کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں کارروائی کی ہے۔

انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب کے مطابق اس کارروائی میں مختلف اداروں اور پولیس کو انتہائی مطلوب 2 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔انہوں نے بتایا ہے کہ ملزمان نیب، ایف آئی اے اور پولیس کو مطلوب تھے، جنہوں نے سندھ اور پنجاب کے سیکڑوں شہریوں سے اربوں روپے کا فراڈ کیا۔سی ٹی ڈی کے انچارج راجہ عمر خطاب نے مزید بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان شہریوں کو کار، ہاؤس لون اور فنانسنگ کا جھانسہ دیتے تھے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف کراچی، ملتان، راولپنڈی کے تھانوں اور ایف آئی اے میں مقدمات درج ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close