کراچی، پولیس مقابلہ، ڈاکو نے پل سے چھلانگ لگا دی

کراچی کے علاقے جوہر موڑ کے قریب ملینیئم فلائی اوورپرپولیس مقابلے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

ویڈیو میں 2 ڈاکوؤں کو فلائی اوور پر بھاگتے دیکھا جاسکتا ہے اور پولیس بھی ان کے پیچھے موجود ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش میں پل سے چھلانگ لگائی تو پل کے نیچے کھڑے شہریوں نے ایک ڈاکو کوپکڑکر تشدد کا نشانہ بنایا۔گزشتہ روز ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 شہری جاں بحق اور ایک زخمی ہوا تھا جب کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک اور 2 کو گرفتار کیا گیا تھا۔

دوسری جانب پولیس نے بتایا کہ گزشتہ روز راشد منہاس روڈ پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق شخص کی میت اسلام آباد روانہ کردی گئی ہے، مقتول عبدالوحید اپنے بھائی سے ملنے کراچی آیا تھا، فائرنگ کے واقعے میں ایک سکیورٹی گارڈ بھی جاں بحق ہوا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close