لیاری گینگ وار کا اہم کمانڈر پکڑا گیا

کراچی میں پولیس نے رینجرز اہلکار کو شہید کرنے والے لیاری گینگ وار کے اہم کمانڈر کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کے مطابق گرفتار ملزم ماجد کا تعلق لیاری گینگ وار جھینگو گروپ سے ہے۔انہوں نے بتایا ہے کہ ملزم اور اس کے ساتھیوں نے 2018 ء میں رینجرز اہلکار فواد حسین کو شہید کیا تھا۔ایس ایس پی سٹی عارف عزیز نے یہ بھی بتایا ہے کہ اس سے قبل بھی ملزم 10 سے زائد مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل بھی جا چکا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close