نجی ہسپتال کے واش روم سے ملنے والا بچہ کس کا ہے؟

کراچی کے علاقے کھارادر میں نجی اسپتال کے واش روم سے نومولود ملا ہے۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خاتون مبینہ طور پر ڈرپ لگوانے اہلخانہ کے ساتھ اسپتال آئی تھی، باتھ روم گئی جہاں بچے کو جنم دے کر بغیر اطلاع فرار ہوگئی۔چیئرمین اسپتال کا کہنا ہے کہ اسپتال عملے نے واش روم سے بچے کو نکال کر ابتدائی طبی امداد دی، بچے کی جان بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ نجی اسپتال کا کہنا ہے کہ خاتون کی تلاش کے لیے کھارادر تھانے کو اطلاع دے دی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close