وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ توانائی بحران ہے، بجلی کے بلوں سے ہم سب پریشان ہیں۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دوسرے لوگ منصوبہ بنا رہے ہوتے ہیں ہم آگے بڑھ کر کام کرتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت آج 2 لاکھ سولر پینل تقسیم کر رہی ہے۔وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مزید کہا ہے کہ ہماری پالیسی بنی ہوئی ہے، وفاق صرف ہمارا منشور پڑھ لے۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ہم باقی صوبوں سے بہت کچھ سیکھ رہے ہیں، تھر میں 175 ارب ٹن کوئلہ موجود ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں