سرکاری ہسپتال کے باہر کھڑی کار سے ٹک ٹاکر خاتون سمیت 2 لاشیں برآمد

سندھ کے ضلع خیر پور میں سرکاری اسپتال کے باہر کھڑی کار سے خاتون سمیت 2 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

پولیس کے مطابق مقتولہ خاتون کی شناخت ٹک ٹاکر سیما خاصخیلی کے نام سے ہوئی ہے۔ایس ایس پی ڈاکٹر سمیع اللّٰہ سومرو کے مطابق کوثر اسپتال کے قریب گاڑی سے خاتون سمیت 2 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔گاڑی گزشتہ 2 روز سے اسپتال کے باہر کھڑی تھی۔انہوں نے بتایا کہ لاشوں کی شناخت 24 سالہ سیما خاصخیلی اور 35 سالہ ظفر عباس کے نام سے ہوئی ہے، سیما خاصخیلی ٹک ٹاکر ہے۔

پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لیے لاشیں اسپتال منتقل کردی ہیں، واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔کشمور میں نوجوان کی تشدد زدہ لاش برآمد:ادھر کشمور میں اے ایس پی آفس کے قریب سے نوجوان کی لاش ملی ہے۔پولیس نے مقتول نوجوان کی لاش اسپتال منتقل کر دی ہے۔ایم ایس اسپتال کے مطابق نوجوان کی لاش پر تشدد کے نشانات ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close