پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نے سندھ میں فوج بھیجنے کا مطالبہ کر دیا

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما مخدوم جمیل الزمان نے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ میں امن قائم کرنے کےلیے فوج کو بھیجا جائے۔

خیرپور میں میڈیا سے گفتگو میں مخدوم جمیل الزمان نے کہا کہ سازشیں کرنے والے پیپلز پارٹی میں اب بھی موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے اپیل ہے کہ سندھ میں امن قائم کروائیں، صوبے میں قیام امن کےلیے فوج کو بھیجا جائے۔پی پی رہنما نے مزید کہا کہ پنجاب سے پیپلز پارٹی کا صفایا ہو گیا ہے، سازشی اب سندھ میں سرگرم ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ سندھ کو ڈاکوؤں کے حوالے کردیا گیا ہے، تبدیلیاں لانے کےلیے ہم خیال لوگوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close