کراچی، کارساز کار حادثے کی زمہ دار ملزمہ کے حوالے سے بڑا انکشاف

کراچی میں گاڑی کی ٹکر سے باپ بیٹی کو ہلاک کرنے والی ملزمہ کے پاس ڈرائيونگ لائسنس نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ڈی آئی جی ایسٹ اظفر مہیسر کا کہنا ہے کہ پولیس تفتیش میں ملزمہ نتاشا کے اہلِ خانہ نے انکشاف کیا ہے کہ اس کے پاس غیرملکی ڈرائیونگ لائسنس ہے تاہم وہ پاکستان میں قابلِ قبول نہیں ہے۔ واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو میں حادثے سے متعلق ملزمہ کی واضح غفلت سامنے آئی ہے۔ملزمہ کے وکیل نے بتایا کہ خاتون کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں جس کے بعد عدالت نے ملزمہ کا ایک دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں