بس اور ٹریلر کی ٹکر، بڑی ہلاکتیں ہو گئیں

گھوٹکی کے قریب سکھر ملتان موٹروے پر مسافر بس ٹریلر سے ٹکرا گئی، حادثے میں 8 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ ڈرنگ ملوک والی کے قریب پیش آیا، جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیںموٹروے پولیس کے مطابق حادثے میں تمام زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل اسپتال گھوٹکی منتقل کر دیا گیا ہے۔موٹروے پولیس کے مطابق بارش کے باعث ریسکیو میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں