میٹرک سے انٹرمیڈیٹ تک پڑھائی ٹیبلیٹ پر ہو گی؟

چیئرمین سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ علیم لاشاری نے کہا ہے کہ میٹرک تا انٹرمیڈیٹ ٹیبلٹ پر پڑھائی ہوگی۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیم لاشاری نے کہا ہے کہ مختلف وجوہات پر درسی کتب کی ترسیل میں تاخیر ہوئی، ساری کتابیں شائع ہو گئیں، ڈسٹری بیوشن کا سلسلہ جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ کتابوں کے سیٹ مختلف اسکولوں کے بچوں کو دیے جا رہے ہیں، اس نظام کو پیپر لیس کریں گے۔علیم لاشاری کا کہنا ہے کہ سندھ کے 30 اضلاع میں کتب تقسیم کی جاتی ہیں، پہلا مرحلہ 30 جولائی سے شروع ہوا جبکہ 15 اگست سے دوسرا مرحلہ شروع ہوگا۔

چیئرمین سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ نے کہا کہ 68 تحصیلوں میں کتب تقسیم ہو چکی ہیں، 15 اگست سے قبل سندھ بھر میں کتابیں تقسیم ہو جائیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close