شہباز شریف لوٹوں کی خریداری کیلئے کراچی آئے تھے، پی ٹی آئی کے سینئر رہنما کا دعویٰ

کراچی(آئی ین پی) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و امیدوار حلقہ این اے 241 خرم شیر زمان نے کہا کہ شہباز شریف کل کراچی لوٹوں کی خریداری کیلئے آئے تھے، بلے کے نشان نے پی ڈی ایم کو سیٹ ایڈجسمنٹ کیلئے مجبور کردیا ہے، بلے کے نشان کی واپسی سے مولانا صاحب کو دو صوبوں میں بدامنی کے خدشے نظر آتے ہیں،

خرم شیر زمان نے مزید اپنے بیان میں کہا کہ اطلاعات ہیں بلے کے خوف سے نواز شریف کی طبیعت بھی ناساز ہورہی ہے، پی ڈی ایم اپنی 18 ماہ کی کارکردگی لیکر عوام میں جانے سے خوفزدہ ہے، عوام جانتے ہیں کرپشن کے سوا ان کے پاس کوئی روڈ میپ یا منشور نہیں، پی ٹی آئی کیخلاف 40 ہزار چھاپے اور کاغذات چھیننے تک کا حساب عوام ووٹ سے لیں گے، پی ٹی آئی کراچی میں تمام سیاسی جماعتوں کا صفایا کرے گی، خرم شیر زمان نے کہا کہ ن لیگ کے کاروبار جینا مرنا ،علاج سب لندن میں ہے عوام جانتے ہیں یہ پاکستان صرف حکمرانی کرنے کیلئے آتے ہیں،شہباز شریف کس منہ سے خود کو سندھ کا بیٹا کہتے ہیں شہباز شریف بتائیں جب سندھ میں سیلاب آیا تو بحیثیت وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ کے مظلوم عوام کیلئے کیا کیا؟ اس وقت تمام پی ٹی آئی مخالفین جماعتیں تحریک انصاف سے انتخابات میں خوفزدہ ہیں،انشاء اللہ پی ٹی آئی عام انتخابات میں کلین سویپ کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close