سابق ایس ایچ او کے بیٹے کی تھانے میں ہوائی فائرنگ

کراچی(آئی این پی) شاہ فیصل کالونی پولیس اسٹیشن کے احاطے میں ہوائی فائرنگ کرنے پر سابق ایس ایچ او کے بیٹے کیخلاف سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ہوائی فائرنگ کے مقدمہ میں قابل ضمانت دفعات شامل کی گئی ہیں۔ مقدمہ متن کے مطابق سابق ایس ایچ او وسیم صدیقی کے بیٹے نے اپنی سالگرہ کی خوشی میں فائرنگ کی۔ہوائی فائرنگ کے بعد سابق ایس ایچ او کا بیٹا فرجاد صدیقی فرار ہو گیا۔

کراچی پولیس چیف نیگزشتہ روزہوائی فائرنگ کرنیپرمقدمہ کاحکم دیاتھا۔گزشتہ دنوں ہوائی فائرنگ پر اقدام قتل دفعات کیتحت متعددمقدمات درج کیے گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے نااہلی پر متعلقہ تھانے کے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں