بلاول بھٹو کے پاس پاکستان کو آگے بڑھانے کا کوئی منشور نہیں، سینئر ن لیگی رہنما کا تبصرہ

مٹیاری (آئی این پی )پاکستان مسلم لیگ (ن)سندھ کے صدر بشیر میمن نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کی تقریر مایوس کن تھی، پیپلز پارٹی کو رخصت کرنے کا دن 8 فروری ہے ۔مٹیاری میں میڈیا سے گفتگو میں بشیر میمن نے بلاول بھٹو زرداری کی تقریر پر ردعمل دیا اور کہا کہ پی پی چیئرمین کے پاس پاکستان کو آگے بڑھانے کا کوئی منشور نہیں ۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کبھی سندھ تو کبھی پنجاب سے پیپلز پارٹی کیلئے ووٹ کی بھیک مانگ رہے ہیں۔

ن لیگ سندھ کے صدر نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کو رخصت کرنے کا دن 8 فروری ہے، عوام ان کامقابلہ کریں گے۔ا نہوںنے کہا کہ سندھ کے عوام باشعور ہے، سیلاب فنڈز، موٹروے میں کرپشن کرنے والوں کو ووٹ نہیں دے گی۔بشیر میمن نے کہا کہ نواز شریف ہی ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close